Home2023

2023 ستمبر

پاک بھارت میچ، احمد آباد کے لئے نان شیڈولڈ چارٹرڈ فلائٹس کی ڈیمانڈ میں اضافہ

احمد آباد، لاہور(نجم الحسن سپورٹس رپورٹر): بھارتی میڈیا اورسول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پاکستان بھارت میچ کی وجہ سے احمد آباد میں چارٹرڈ فلائٹس کی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اکتوبر کے مہینے میں 650 نان شیڈولڈ چارٹرڈ ائیر کرافٹس کی احمد آباد ائیر پر آمدورفت متوقع ہے۔ورلڈ کپ کا پہلا میچ 5 اکتوبر کو انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلا جائے گا جبکہ احمد آباد میں پاکستان اور بھارت...

ایشین گیمز، پاکستانی شہباز 100 میٹرز کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

لاہور(نجم الحسن سپورٹس رپورٹر): 100 میٹرز کی ہیٹس کی دوسری دوڑ میں گوہر شہباز 10.56کی ٹائمنگ کے ساتھ اپنی ہیٹ میں چوتھی پوزیشن پر رہے، یہ اس سیزن میں گوہر شہباز کی بہترین ٹائمنگ ہے، جس کے ساتھ انہوں نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔پاکستان کے ٹاپ ایتھلیٹ شجر عباس 100 میٹر کے سیمی فائنل تک نہ آسکے۔100 میٹرز میں ہر 5 ہیٹ کے ٹاپ 4 اور کے بعد بہترین 4 ٹائمنگ کے ایتھلیٹس...

نگران وفاقی وزیرداخلہ سرفراز بگٹی ایک روزہ دورہ پہ کوئٹہ پہنچ رہے ہیں

کوئٹہ (وطن یار خلجی ،بیورو چیف )نگران وفاقی وزیرداخلہ سرفراز بگٹی ایک روزہ دورہ پہ کوئٹہ پہنچ رہے ہیں۔سانحہ مستونگ کے متعلق اعلی سطح اجلاس کی صدارت کریں گے۔دہشتگردی کے واقعات سے نمٹنے ودیگرسیکورٹی صورتحال پرتفصیلی جائزہ لیں گے۔وفاقی وزیرداخلہ کوآئی جی بلوچستان چیف سیکرٹری بلوچستان وعسکری قیادت بریفنگ دیں گےنگران وفاقی وزیرداخلہ سانحہ مستونگ کے ہوالے سے میڈیاسے گفتگوبھی کریں گے

پتوکی کے علاقہ میں ایف آئی اے کی کامیاب کارروائی

قصور(بیورو رپورٹ،سیدعمرشیرازی سے)پتوکی کے علاقہ میں ایف آئی اے کی کامیاب کارروائی،10ورکشاپ اور 03گھر سے ٹرانسفارمر برآمد،لیسکو۔ ایف آئی اے لاہور ٹیم کا پتوکی میں کامیاب کاروائی،لیسکو کے مطابق ملتان روڈ پر کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب ٹرانسفارمر ورکشاپ اور گھر پر ایف آئی اے ٹیم نے چھاپہ مارا،اس چھاپہ مار کارروائی میں ورکشاپ سے 10اور گھر سے 3بجلی ٹرانسفارمر قبضہ لے لئے گئے اورورکشاپ ٹرانسفارمر کو تالے لگا کر بند کردیا گیاجس کے بعد ورکشاپ...

الجبیل سعودی عرب میں محفل شعر خوانی کا پروگرام منعقد کیا گیا

الریاض (مرزاریاض بیگ , بیورو چیف)ا لجبیل سعودی عرب میں محفل شعر خوانی کا پروگرام منعقد کیا گیا جس کا انعقاد الجبیل کے سیاسی سماجی شخصیت راجہ طالب کیانی راجہ عامر کیانی راجہ شوکت علی چوہدری شاہد اور خادم ثقافت چوہدری محمد زبیر اورحاجی عمران نے کیا جس میں پاکستان سے آئےھوے مہمان شعر خوان راجہ سجاد اکبر کیانی صاچب اور ملک ثاقب صاحب اور مقامی بزرگ شعر خوان راجہ شوکت علی فخرے سوہاوہ اور...

ایشین گیمز میں پاکستان کا خواتین کے ائیرپسٹل شوٹنگ مقابلوں میں برانز میڈل

لاہور(نجم الحسن سپورٹس رپورٹر): چین میں جاری ایشین گیمز میں پاکستان نے خواتین کے ائیرپسٹل شوٹنگ مقابلوں میں برانز میڈل جیت لیا۔یہ میڈل قومی شوٹر کشمالہ طلعت نے جیتا ہے جنہوں نے 10 میٹر ائیرپسٹل مقابلوں میں برانز کا میڈل حاصل کیا۔ مقابلے میں کشمالہ کا اسکور 218.2 رہا جب کہ ایونٹ میں پہلی 2 پوزیشنز پر بھارتی قابض ہوۓ۔

روہت شرما بھی بابر اعظم کی کورڈرائیو کے دیوانے

کور ڈرائیوز ان کرکٹ شاٹس میں سےایک ہیں جو کرکٹ کے اس جدید دور میں بھی اپنی انفرادیت کو برقرار رکھتے ہیں۔بابر اعظم اور ویرات کوہلی جیسے موجودہ ستاروں میں سے کچھ اس مخصوص شاٹ کے لیے مشہور ہیں اور اکثر اس بات پر بحث ہوتی رہی ہے کہ دونوں کے درمیان یہ شاٹ کون اچھا کھیلتا ہے۔یہاں تک کہ بھارتی کپتان روہت شرما نے بھی اس معاملے پر بات کی جب ان سے اس...

سری لنکن کرکٹر دنشکا گوناتھیلاکا  آسٹریلین عدالت میں بے قصور قرار

آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران خاتون کو ریپ کرنے کے الزام میں مقدمے کا سامنا کرنے والے سری لنکن کرکٹر کو عدالت نے بے قصور قرار دے دیا ہے۔سڈنی(نجم الحسن سپورٹس رپورٹر,مانٹیرنگ ڈیسک): 32 سالہ دنشکا گوناتھیلاکا پر سڈنی میں ٹنڈر پر ملنے والی ایک خاتون پر اس کے گھر میں جنسی حملہ کرنے کا الزام تھا۔ابتدائی طور پر ان پر جنسی زیادتی کے متعدد الزامات عائد کیے گئے تھے لیکن...

قومی کرکٹ ٹیم نے ورلڈکپ کی تیاریوں کا آغاز کردیا

لاہور،حیدرآباد(نجم الحسن سپورٹس رپورٹر):قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے حیدرآباد کے راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں ورلڈکپ تیاریوں میں حصّہ لیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کھلاڑیوں نے وارم اپ اور فیلڈنگ ڈرلز اور نیٹ سیشن میں حصہ لیا۔کپتان بابراعظم، فاسٹ بولر شاہین آفریدی، حسن علی، حارث رؤف، افتخار احمد، سلمان علی آغا، فخر زمان، محمد وسیم جونیئر، محمد حارث اور زمان خان نے آپشنل ٹریننگ...

آسٹریلیا نے تیسرے انٹرنیشنل ون ڈے میچ میں بھارت کو 66رنز سے شکست دے دی

راجکوٹ(نجم الحسن سپورٹسرپورٹر، نیوز ڈیسک)تین ایک روز  میچوں کی سیریز کے تیسرے انٹرنیشنل میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو 66رنز سے شکست دے دی۔ آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 352رنز بنائےجس کے جواب میں بھارت کی پوری ٹیم 286رنز بنا کر اوٹ ہوگئی۔آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ اوپنرز ڈیوڈ وارنر اور مچل مارش نے دھوا ں دار بلے بازی کا...

zamananews, 2023 © All Rights Reserved