23 ستمبر 2026ءگجرات:(سعدعبداللہ گجر)غیرت کے نام پر زارا مجاہد قتل کیس میں بڑی پیش رفت ایس ایچ او تھانہ صدر گجرات اور سابق ایس ایچ او ٹانڈہ گرفتار،ڈی پی او فیصل شہزاد کی ہدایت پر انکوائری کیبعد دونوں افسران کو گرفتار کیا گیا،گرفتار دونوں پولیس افسران کو ضمنی نمبر 44 کے تحت لڑکی کے قتل کیس میں گناہگار قرار دیا گیا،گرفتار ملزمان سے تفتیش کے لیے عدالت نے ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی سی ڈی کے حوالے کر دیا،واقعہ کے وقت تھانہ صدر لالہ موسیٰ کے ایس ایچ او فہد الرحمن اور سابق ایس ایچ او ٹانڈہ مرزا اعجاز پر قتل کی معاونت اور مشورے کا الزام ہے،پسند کی شادی کے بعد خلع لینے والی زارا مجاہد کو 13 اور 14 مئی کی درمیانی شب موضع چک سکندر میں قتل کیا گیا تھا،ملزمان نے لاش گاڑی میں ڈال کر خانیوال کے علاقے جہانیاں میں خاموشی سے دفنا دی تھی واقعے کے 27 روز بعد 10 جون کو ایس ایچ او کی مدعیت میں تھانہ صدر لالہ موسیٰ میں 11 نامزد اور 6 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج ہوا مقدمے میں مقتولہ کا بھائی احمد مرتضیٰ، والد مجاہد اور چچا عاطف رضا جیل منتقل ہو چکے ہیں مقتولہ کی والدہ اور پھوپھی سمیت 4 ملزمان عبوری ضمانت پر جبکہ مقتولہ کے چچا سمیت 2 ملزمان اشتہاری ہو چکے ہیں،مقتولہ کی تدفین کا بندوبست کرنے والے 2 ملزمان کو پولیس نے بے گناہ قرار دے دیا،عدالت نے سی سی ڈی کے تفتیشی افسر ارسلان اشرف چیمہ کو 23 ستمبر کو دوبارہ پراگرس رپورٹ کے ساتھ پیش کرنے کا حکم دے دیا، عدالتی گرفتار ملزمان کو سخت سکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا گیا
zamana news
