اسلام آباد میں تین سالہ بچی کا قتل، پولیس نے ملزم کو دو گھنٹوں میں گرفتار کرلیا

اسلام آباد(کیپٹل رپورٹر) تھانہ نون پولیس نے تین سالہ کمسن بچی اسلام آباد(کیپٹل رپورٹر) تھانہ نون پولیس نے تین سالہ کمسن بچی سکینہ کے قتل کا معمہ محض دو گھنٹوں میں حل کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔موصولہ تفصیلات کے مطابق، ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا کی خصوصی ہدایات اور ایس پی انڈسٹریل ایریا ڈاکٹر ایاز حسین کی براہِ راست نگرانی میں، ایس ایچ او تھانہ نون ثاقب محمود گل اور ان کی پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور انسانی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اس اندھے قتل کی گتھیاں سلجھائیں۔ واقعے کا پس منظر یہ ہے کہ مقتولہ بچی کی والدہ نوراں بی بی نے تھانہ نون میں اپنی بیٹی کے لاپتہ ہونے کی باقاعدہ درخواست جمع کروائی تھی۔ پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کرکے بچی کی تلاش کا آغاز کیا اور انتہائی پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف دو گھنٹوں کے اندر مشتبہ ملزم کو ٹریس کر کے دبوچ لیا۔ حیرت انگیز اور افسوسناک انکشاف یہ ہوا کہ گرفتار ہونے والا ملزم مقتولہ بچی کا اپنا بہنوئی نکلا۔
پولیس کے مطابق، ملزم کی نشاندہی پر بچی کی نعش برآمد کر کے قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے پمز اسپتال منتقل کر دی گئی ہے، جبکہ واقعے کے تمام پہلوؤں پر مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

تمام پہلوؤں پر مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

Leave a Reply