مظفرگڑھ سے بلوچستان میں اغواء پانچ مزدور بروقت کارروائی سے بحفاظت بازیاب

مظفرگڑھ(محمد باسط خان یوسفزئی ڈویژنل بیورو چیف)تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ سے تعلق رکھنے والے 5 مزدور روزگار کے سلسلے میں 2 ٹرکوں پر بلوچستان گئے تھے جہاں انہیں مبینہ طور پر کالعدم تنظیم بی ایل اے نے اغواء کرلیا واقعے کی اطلاع ملنے پر مزدوروں کے اہلخانہ شدید پریشانی میں مبتلا ہوگئے اور مدد کے لیے ڈی پی او مظفرگڑھ سید غضنفر علی شاہ کے دفتر پہنچے۔اہلخانہ کی جانب سے مدد کی اپیل پر ڈی پی او سید غضنفر علی شاہ نے معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے لیتے ہوئے فوری طور پر متعلقہ اداروں اور سکیورٹی ایجنسیوں سے رابطہ کیا اس دوران پی آر او مظفرگڑھ افتخار احمد ملکانی نے بھی معاملے کی پیش رفت، رابطہ کاری اور متعلقہ حکام تک معلومات کی بروقت ترسیل میں خصوصی کردار ادا کیامتعلقہ اداروں کی بروقت کارروائی اور مؤثر رابطہ کاری کے نتیجے میں پانچوں مزدوروں کو مبینہ اغواء کاروں کے چنگل سے بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا مزدوروں کی واپسی پر ان کے اہلخانہ نے سکھ کا سانس لیا اور خوشی و تشکر کے جذبات کا اظہار کیا۔بازیاب ہونے والے مزدوروں اور ان کے وارثان نے ڈی پی او مظفرگڑھ سید غضنفر علی شاہ سے ملاقات کی، انہیں پھولوں کے ہار پہنائے اور ان کی فوری کاوشوں پر شکریہ ادا کیا۔ مزدوروں کا کہنا تھا کہ مشکل ترین حالات میں انہیں اپنی زندگیوں کے حوالے سے شدید خدشات لاحق تھے، تاہم ڈی پی او مظفرگڑھ کی فوری توجہ اور متعلقہ اداروں سے بروقت رابطے کے باعث ان کی بحفاظت واپسی ممکن ہوئیاہلخانہ نے ڈی پی او سید غضنفر علی شاہ کے ساتھ ساتھ پی آر او افتخار احمد ملکانی کی خصوصی کاوشوں کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ مشکل کی گھڑی میں پولیس کی جانب سے فوری مدد اور مسلسل رابطہ ان کے لیے حوصلے کا باعث بنا۔اس موقع پر ڈی پی او مظفرگڑھ سید غضنفر علی شاہ کا کہنا تھا کہ پولیس کے دروازے شہریوں کے لیے ہر وقت کھلے ہیں، شہری کسی بھی مشکل یا مسئلے کی صورت میں بلاخوف پولیس سے رابطہ کریں، ان کے مسائل کے حل اور جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔پانچ مزدوروں کی بحفاظت بازیابی پر ان کے خاندانوں نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے ڈی پی او مظفرگڑھ سید غضنفر علی شاہ، پی آر او افتخار احمد ملکانی اور متعلقہ اداروں کی بروقت کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا

Leave a Reply