
وہاڑی(تصدق حسین نول*) انفورسمنٹ آفیسر پیرا فورس وہاڑی ملک برھان کھوکھر جو شہر میں تجاوزات کے خاتمے، سرکاری نرخوں پر عملدرآمد اور عوامی سہولت کے لیے قابلِ قدر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ان کی نگرانی میں پیرا فورس کے اہلکار ساجد خان پٹھان ،آصف، رانا وسیم ودیگر اہلکار شہری علاقوں میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے عوامی راستوں اور بازاروں کو کشادہ رکھنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ گراں فروشی اور اضافی نرخ وصول کرنے والے عناصر کے خلاف بھی سرگرم عمل ہیں اور متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر حکومتی نرخ ناموں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔ ان کی کاوشوں سے شہریوں کو ریلیف مل رہا ہے اور قانون کی عملداری مضبوط ہو رہی ہے۔خوش اخلاقی، دیانتداری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل انفورسمنٹ آفیسر پیرا فورس ملک برھان کھوکھر اپنی ٹیم کے ہمراہ عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں۔ شہر میں نظم و ضبط، صفائی، تجاوزات کے خاتمے اور شہری حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھا رہے ہیں.
